Read And Download Meray 50 Pasandeda Scene By Umaira Ahmad
Advertisement
عمیرہ کہتی ہیں مجھ سے لوگ اکژ یہ پوچھتے ہیں کہ آپکی پسندیدہ تحریر کون سی ہے یا پھر یہ کہ آپ اپنی کس تحریر کو بار بار پڑھتی ہیں؟ پسندیدہ تحریر کے جواب میں تو میں اپنی چند تحریروں کا نام دے سکتی ہوں مگر کس تحریر کو بار بار پڑھتی ہوں ۔ ۔ ۔ کسی تحریر کو دوبارہ پڑھنا مشکل کام ہے- میں تو کسی دوسرے کی کتاب کو بھی دوسری دفعہ نہیں پڑھتی اور کہاں یہ کہ اپنی ہی کسی تحریر کو بار بار پڑھا جاۓ۔
لیکن یہ ضرور ہے کہ اب تک لکھی جانے والی اپنی تمام تحریروں میں کچھ سین ایسے ہیں جو مجھے بے حد پسند ہیں اور میں پوری کتاب پڑھنے کی بجاۓ صرف وہ سین نکال کر پڑھتی ہوں- کتاب کو اس طرح پڑھنے کا اپنا ایک مزہ ہوتا ہے اور اپنی بعض تحریریں مجھے صرف کسی خاص سین کی وجہ سے پسند ہوتی ہیں کیونکہ پوری تحریر نہیں کبھی کبھار صرف ایک سین اتنا اچھا لکھا جاتا ہے- کہ وہ تحریر اسی سین کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے ۔
پاپولر فکشن میں کبھی بھی کسی رائٹر نے اپنے منتخب کردہ سینز کو کسی مجموعے کی صورت میں پیش نہیں کیا- میں کر رہی ہوں- یہ اردو فکشن میں ایک نئی چیز ہے اور میں امید کرتی ہوں آپ اسے پسند کریں گے ۔ آپ جن سینز کو اس کتاب میں پڑھیں گے وہ میری تحریروں کے بہترین سینز ہیں اور یہ وہ حصے ہیں جنھیں میں بار بار پڑھتی ہوں اور جن میں مجھے وہ خامیاں نظر نہیں آتی جو مجھے اپنی ہر تحریر میں نظر آتی ہیں
English Users:-
Advertisement
Online Reading
Advertisement
Read Online:-(Preview)
You are viewing
0 comments:
Post a Comment